پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئںٹی میچ بارش کی نذر ۔ پاکستان پہلے ہی 0-2 کی برتری حاصل کر چکا تھا۔
پیر کو لاہور میں میچ پ دوپہر دو بجے شروع ہونا تھا۔ تاہم میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا اور انتظار کے باوجود میچ شروع نہ ہو سکا اور منسوخ کر دیا گیا۔ پاکستان کو 0-2 کی سیریز میں فیصلہ کن برتری پہلے ہی حاصل تھی۔ تیسرا میچ منسوخ ہونے کے باوجود پاکستان کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
پاکستان کو اپنی نمبر ایک پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی ضروری قرار دی جا رہی تھی
پاکستانی اسکواڈ میں بابراعظم، احسان علی، عماد بٹ، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، محمد موسیٰ، شاداب خان، شاہین آفریدی، شعیب ملک اور عثمان قادر شامل ہیں۔
پاکستان کی جیت کی صورت میں بنگلہ دیش کلین سوئپ ھو جاتا سیریز کے باقی دونوں میچز میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو بالترتیب 5 اور 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی تھی ۔
پاکستان کے لئے ایک خوش آئند اور حوصلہ افزا بات یہ ھے کہ پاکستا ن میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ رہی ہے اس سے دوسرے ممالک کا پاکستان آنے کے زیادہ chances ھوں گے



0 Comments