AD Here

header ads

Gul Makai Movie Review - نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ۔ گل مکئی


 نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی  ۔ گل مکئی


نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی - 14 سال کی عمر میں وہ نوبل امن انعام
 حاصل کرنے والی کم عمر ترین شخصیت تھیں – وہ اپنے اوپر ہونے والے حملے سے بچ گئیں اور طالبان کے خلاف ایک مضبوط آواز کے طور پر سامنے آئیں۔


  
ملالہ یوسف زئی شمال مغربی پاکستان میں وادی سوات میں رہتی تھیں جومکمل طور پر طالبان کے زیر اثر علاقہ تھا اور وہاں طالبان لڑکیوں کے لئے تعلیم کے خلاف تھے۔  لیکن اب ایک مکمل سیاحتی علاقہ ہے اور اگر اس کو جنت کا ٹکرا کہا جائے تو زیادہ بہتر ہو گا
ملالہ نے بی بی سی اردو سروس کے لئے گل مکئی کے نام سے کالم لکھا جو کہ پشتون لوک کہانی کی ہیروئین کا نام ہے۔ 2012 میں ایک عسکریت پسند ملالہ کی اسکول بس میں سوار ہوا اور فائرنگ کردی جس سے وہ اور اس کی دو دوست زخمی ہوگئی۔ ان کو اسپتال لے جایا گیا اور بعد ازاں مزید علاج کے لئے برمنگھم لایا گیا۔ بروقت علاج سے اس کی زندگی بچ گئی۔

یہ فلم ان کی زندگی  کو پردہ سکرین پر دکھانے کی ایک اچھی کاوش تھی ۔ فلمڈائریکٹر نے پروجیکٹ شروع کیا ہو گا تو ان کو اس بات کا اندازہ ہو گا کہ یہ الگ اور مشکل پروجیکٹ  ہے۔ اور اس میں کئی سال لگے جس کے نتیجے میں یہ فلم بنی۔
فلم میں بہت سے مناظر کو سطحی سا فلمایا گیا ہے۔  اور مناظر کے لئے محنت کی جا سکتی تھی   مثال کے طور پر ، ایک ایسے منظر میں جہاں عسکریت پسندوں نصابی کتب جلا رہے تھے، توصاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ نونیٹ پبلیکیشنز کی ہیں۔ کیا پاکستانی نصابی کتب حاصل کرنا کتنا مشکل تھا؟
کچھ کردار الگ ہی مراٹھی لہجے میں بات کرتے ہیں اور یہاں تک کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ پاکستانی فوجی ہونے کے بجائے مہاراشٹرا پولیس سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایک حساس اور اہم موضو اوو شخصیت کے بارے میں فلم بنانے کے بجائے ہدایتکار نے اس کو مصالہ ٹریٹمنٹ دینے کا انتخاب کیا۔ دہشت گرد بی کیٹگری فلموں کی طرح بڑی بڑی بندوقیں لے کر گھومتے پھرتے  قتل کرتے نظر آتے ہیں ۔ پاکستانی فوج کی پوری کاؤنٹر اسٹرائک کو بہت اچھا فلمایا گیا ہے آپ کو ایسا لگتا ہے جیسے آپ کسی جنگ کی فلم دیکھ رہے ہیں۔
اٹول کلکرنی اور دیوی دتہ جو پیشہ ور اداکار ہیں انہوں نے ملالہ کے والد اور والدہ کا کردار ادا کیا ہے اور فلم کو اپنے کردار کو خوب نبھایا ۔ نئے آنے والی ریم شیخ ملالہ بننے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں لیکن کوشش صرف ظاہر کرتی ہے زیادہ پر اثر اداکاری کرنے میں ناکام رہیں۔
آخر میں کریڈٹ حقیقی طور پر ملالہ کی تقریر کے ایک کلپ کو جاتا ہے جو اس دو گھنٹے کی فلم کے مقابلے میں دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں زیادہ پر اثر ہے کیونکہ اس میں تبدیلی لانے کے کی شدید خواہش ظاہر ہوتی ہے۔


Post a Comment

0 Comments